حیدرآباد،13فروری(اعتمادنیوز)پرانے شہر کے علاقے حسینی علم میں راجستھان ہندی ودیالیہ تگری کا ناکے قریب جمعرات کی دوپہر ایک دومنزلہ عمارت کو توڑتے وقت د و مزدور عمارت کے ملبے میں دب کر ہلاک ہوگئے۔عمارت کے مالک
راماکرشناپانڈے نے پرانی عمارت کو توڑکر نئی عمارت بنانے کیلئے ایک ٹھیکیدار سائی ڈلو کو کنٹراکٹ پر دیا۔26سالہ نندی کٹور (کرنول)اور اسکا 22سالہ بھائی سریش ،ابراھیم پٹنم کا رہائشی ہے۔دونوں ملبے میں دب کر ہلاک ہوگئے۔پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے نعش کوپوسٹ مارٹم کو عثمانیہ منتقل کردیا ۔